عمران خان کا ٹیلیفون کے ذریعے عوامی رابطہ: کیا پاکستان میں یہ پہلی بار ہونے جا رہا ہے اور ماضی میں یہ کتنا موثر ثابت ہوا؟

February 2, 2021 12:35 am by Web Desk


  • عزیز اللہ خان
  • بی بی سی اردو ڈاٹ کام، پشاور

عمران خان

پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پیر (آج) سے عوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے مطابق ’آپ کا وزیر اعظم، آپ کے ساتھ‘ کے عنوان سے ہونے والا یہ پروگرام پیر کو شام چار بجے شروع ہو گا اور فون لائن کھول دی جائے گی۔ حکمراں جماعت کی جانب سے اس حوالے سے کی جانے والی تشہیر کے مطابق عوام براہ راست سوالات پوچھیں گے اور وزیر اعظم اُن کے جواب دیں گے۔

عمران خان کو اپنے مسائل بتانے کے لیے عوام کو ایک لینڈ لائن فون نمبر بھی دیا گیا ہے۔

یہ تو آج سہ پہر تک معلوم ہو ہی جائے گا کہ لگ بھگ بائیس کروڑ کی آبادی میں کتنے خوش نصیب ہوں گے جو اپنے سوالات براہ راست وزیر اعظم تک پہنچا پائیں گے۔ تاہم پی ٹی آئی کے بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ شاید پاکستان میں ماضی میں کسی وزیر اعظم نے عوام سے اس نوعیت کا براہ راست رابطہ نہیں کیا۔



Source link


Previouse Post :«

Next Post : »

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *