میانمار میں فوجی بغاوت: آنگ سان سوچی سے متعلق حامیوں کو تشویش، امریکہ کی جانب سے پابندیوں کی تنبیہ

February 2, 2021 11:32 pm by Web Desk


آنگ سان سوچی

میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد آنگ سان سوچی کی رہائی کے لیے اٹھنے والی آوازوں میں تیزی آتی جا رہی ہے۔

میانمار کی فوجی قیادت نے پیر کو آنگ سان سوچی کی سیاسی جماعت پر بھاری اکثریت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے سوچی سمیت دیگر منتخب رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا۔

آنگ سان سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) نے منگل کو اپنی قائد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ این ایل ڈی نے فوج سے نومبر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے کا بھی مطالہ کیا جس میں این ایل ڈی نے 80 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

سوچی جو ملک کی منتخب حکومت کی سربراہی کر رہی تھیں ان کو فوج کی حراست میں لیے جانے کے بعد کسی نے نہیں دیکھا ہے۔



Source link


Previouse Post :«

Next Post : »

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *